حیدرآباد۔15۔جنوری(اعتماد نیوز)بہوجن سماج پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اتر پردیش مایا وتی نے آج کہا کہ انکی جماعت آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے تنہا مقابلہ کریگی۔ انہوں نے آج واضح کیا کہ
کانگریس کے ساتھ انتخابات میں کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے اتر پردیش کے بر سر اقتدار ایس پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش کو کو کرائم پردیش بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر سی بی آئی تحقیقات سیاسی سازش کا نتیجہ ہے ۔